ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا ئے،متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیاجائے، عبدالماجد نقشبندی

جمعرات 26 فروری 2015 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ا سلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما پیر عبدالماجد نقشبندی نے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب جھو نپڑ پٹی میں آگ لگنے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان اور مویشیوں کے جل کر خاک ہونے پر دلی رنج و غم اور دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا ئے اور متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیاجائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس وقت آگ لگی اگر اسی وقت کوئی ایکشن لے لیا جاتا تو شائد اتنا نقصان نہ ہو تالیکن فا ئیر بر یگیڈ نے تا خیر کی جس کی وجہ سے غریب مظلوم کھلے آسمان تلے آگئے انہوں نے کہا کہ جھو نپڑ پٹیوں میں آگ لگنے کے واقعات سوالیہ نشان ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں