سندھ اسپورٹس کے تعاون سے پہلی گرلز اینڈ بوائز کک باکسنگ چیمپیئن شپ کا کامیاب انعقاد

جمعرات 26 فروری 2015 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سندھ اسپورٹس کے تعاون سے پہلی گرلز اینڈ بوائز کک باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد گذشتہ روز پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس گلشن اقبال کے باکسنگ ہال میں کیا گیا۔ جس کا افتتاح سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ رازق ربانی نے کیا بعد ازاں52 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلوں میں وقار عباسی نے560 کلو گرام کیٹیگری میں شمس خان نے‘60کلو گرام کیٹیگری میں محمد بلال نے جبکہ گرلز کی52 کلو گرام کیٹیگری میں نقش ہمدانی‘56 کلو گرام کیٹیگری میں فرزین ہمدانی نے کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی سجاد کاظمی‘ہیڈ کوچ نیشنل جوڈو ٹیم اور امینہ سجاد انٹرنیشنل اسپورٹس پروموٹر تھے انہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سڑٹیفکیٹ ٹرافی اور شیلڈ کے ساتھ ساتھ نقد انعام بھی تقسیم کئے‘ اس موقع پر ہال میں سول سوسائٹی‘طلباء اور ایتھلیکٹس کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ کراٹے اسپورٹس ایسو سی ایشن سندھ کے سیکریٹری رفیق احمد اور انیس احمد بھی موجود تھے سیکریٹری سندھ کک باکسنگ ایسو سی ایشن محمد اشفاق نے سیکریٹری اسپورٹس لئیق احمد اور ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس محمد خالد خان کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل کے تعاون سے ہم اس چیمپیئن شپ کے انعقاد کو ممکن بناسکے امید کرتے ہیں کہ محکمہ کھیل آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں