وزیر اعظم کی آنجہانی جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت ، سابق جج کی خدمات کی تعریف

جمعرات 26 فروری 2015 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے سابق جج آنجہانی جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کے اہلخانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے بطور جج ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں رانا بھگوان داس مرحوم کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر رانا بھگوان داس کی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے بطور جج ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم سپریم کورٹ کے قابل، ایماندار اور قانون کا احترام کرتے ہوئے جج تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر ان کی خدمات کو بھی سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں