پاکستان سٹیل ملک کا سب سے بڑا اور واحد فولاد ساز ادارہ ہے ، اس کی سالانہ پیداواری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:13:02 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:12:36 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:12:36 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:10:10 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:05:17 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:05:17 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:03:00 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:03:00 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 21:03:00 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 20:58:40 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 20:41:27
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

پاکستان سٹیل ملک کا سب سے بڑا اور واحد فولاد ساز ادارہ ہے ، اس کی سالانہ پیداواری استعداد 11 لاکھ ٹن ہے ،پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لئے اس قومی اثاثے کی بحالی کے لئے ہمہ جہت کاوشیں کررہی ہے ،سٹیل ملزاہداف کے حصول کی شاہراہ پر گامزن ہے ، پاکستان اسٹیل پیداواری اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بتدریج آگے بڑھ رہی ہے،

پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ر ) ظہیر احمد خان کا میٹالرجیکل ٹریننگ سینٹرمیں کانفرنس سے خطاب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان اسٹیل ملک کا سب سے بڑا اور واحد فولاد ساز ادارہ ہے ، جس کی سالانہ پیداواری استعداد 11 لاکھ ٹن ہے۔ پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لئے اس قومی اثاثے کی بحالی کے لئے ہمہ جہت کاوشیں کررہی ہے تاکہ ملک کی معاشی خوشحالی اور ترقی میں اس قومی ادارے کو اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

پاکستان اسٹیل اہداف کے حصول کی شاہراہ پر گامزن ہے ، بزنس پلان کے مطابق پاکستان اسٹیل پیداواری اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بتدریج مرحلہ وار آگے کی جانب بڑھ رہا ہے“۔ وہ جمعرات کو میٹالرجیکل ٹریننگ سینٹر(ایم ٹی سی -آڈیٹوریم) ، بن قاسم کراچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سمجھتی ہے کہ میٹریل / پروڈکٹ سپلائرز ہماری سپلائی چین کا اہم جزو ہیں جو پاکستان اسٹیل کی انتظامی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ اپنے تمام سپلائرز خصوصاً جو طویل عرصے سے اس قومی صنعتی ادارے سے وابستہ ہیں پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ کو نہ صرف مکمل ادراک ہے بلکہ احساس بھی ہے کہ سپلائرز ہماری انتظامی کامیابیوں کے حصول میں اچھی ٹیم کا کردار ادا کرنے کی کاوشیں کررہے ہیں۔ شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل ظہیر احمد خان نے کہاکہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل مشہور و معروف سپلائرز (ملکی و غیر ملکی) کے بہتر تعلقات کے لئے حوصلہ افزائی پر یقین رکھتی ہے کہ وہ (F.O.R & C&F ) کی بنیاد پر صحت مندانہ Bidding کی مسابقت میں شرکت کرتے ہیں تاکہ ارزاں نرخ پر معیاری سپلائز/ میٹریلPPRA Rules اور Procedure کے تحت حاصل کرسکیں۔

سی ای او پاکستان اسٹیل نے مزید

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

26/02/2015 - 21:05:17 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان