حق پرست ایم این اے محمد مزمل قریشی کا گورنمنٹ ڈگری گرلز اور بوائز کالج گلشن اقبال بلاک 7 کا تفصیلی دورہ ،سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

جمعرات 26 فروری 2015 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی نے گورنمنٹ ڈگری گرلز اور بوائز کالج گلشن اقبال بلاک 7کا تفصیلی دورہ کرکے سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا ، اس موقع پر جی آر سی انچارج، جوائنٹ انچارج، ایجوکیشن کمیٹی، یونٹ اورسیکٹرکے ممبر بھی موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن قومی اسمبلی محمدمزمل قریشی نے گورنمنٹ ڈگری کرلز اور بوائز کالج گلشن اقبال بلاک 7 کا دورہ کرکے سہولیات کی کمی پر پرعدم اطمینان کااظہار کیا اور کہا کہ زیر تعلیم طالب علموں کیلئے سہولیات ناکافی ہیں جس سے ان کا تدریسی عمل متاثر ہورہا ہے انہوں نے کالج میں صفائی کے ناقص انتظام، باتھ رومز کی ناقابل استعمال صورتحال اور کمپیوٹر اور سائنس لیب میں کمپیوٹراور اپریٹس مناسب تعداد میں نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ اور ورکس ڈپارٹمنٹ کی غفلت کے سبب تعلیمی معیار تیزی کے ساتھ تنزلی کا شکار ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ کالج انتظامیہ نے محمد مزمل قریشی کو بتایا کہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ورکس ڈپارٹمنٹ کو کئی دفعہ تحریری طورپر آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔واضح رہے کہ کالج میں طالب علموں کے مقابلے میں ٹیچرز کی تعداد کم ہیں اور اسپورٹس اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ سیکورٹی کی مناسب سہولیات بھی موجود نہیں اس موقع پر محمدمزمل قریشی نے کہا کہ حق پرست قیادت ہر سطح پر بات چیت کرکے ورکس ڈپارٹمنٹ کو پابند کرے گی کہ کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور سیکورٹی کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں