بلدیہ کورنگی میں صفائی مہم کے چوتھے روز ہیوی مشینری کے ذریعے کچرا اور ملبہ اٹھا کر گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)وزیر بلدیات شرجیل میمن کی خصوصی ہدایت پر صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ سلوگن کے تحت ہونے والے بلدیہ کورنگی میں صفائی مہم کے چوتھے روز کورنگی 8000 روڈ ،یونین کونسل نمبر6 گلزار کالونی اور یوسی 05 سوکوارٹر میں ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے شاہراؤں ،اندرونی گلیوں ، اسکولوں اور میدانوں سے کچرا اور ملبہ اٹھا کر گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا گیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے میونسپل کمشنر مسرور حسین میمن کے ہمراہ صفائی مہم کاجائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی ، اسسٹنٹ محمد یاسین اوردیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے اس موقع پر موجود عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد یہ ہے کہ تمام شہری اپنے گھر کے باہر کے حصے کو بھی اپنی چار دیواری سمجھیں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور صفائی مہم کے ذریعے کورنگی کو ہمیشہ اسی طرح صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوام میں شعور بیدارکیا جارہاہے نہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ صفائی ستھرائی کے بعد جراثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکاؤ ضرور کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں