پاکستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں 17رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر لیا
جمعرات 26 فروری 2015 19:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ایسو سی ایشن ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں 17رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر لیا ۔ آخری میچ میں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 164رنز بنا ئے ۔ مطلوب قریشی نے 35 بالز پر 51 رنز بنائے ، اسپنر عبداللہ نے 35رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور نبی اللہ نبی نے 25رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
افغان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم نے جارحانہ انداز میں اپنی اننگ شروع کی ۔ اوپنر اشرف نے 58بالز پر 79رنز بنائے اور دوسرے اوپنر عبید اللہ نے 20رنز اسکور کئے اور خانزادہ نے 14 رنز بنا ئے ۔ اچھا آغاذ کرنے کے بعد ٹیم پورے اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی ۔(جاری ہے)
لیفٹ آرم لیگ اسپنر امیر احمد نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں اور فیاض احمد نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
آخر میں انعامات کی تقسیم کا آغاز ہوا اور وننگ ٹرافی پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان حسنین عالم کو دی گئی۔ محمد اشرف اور مطلوب قریشی بہترین پاکستانی کھلاڑی قرار دئے گئے اور محمد اشرف کو مین آف دی میچ کا انعام بھی ملا ۔ دونوں ممالک کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈلز دئے گئے ۔ انعامات اور میڈلز صوبائی اسمبلی میں صوبائی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے دئے ۔ اس میچ اور تقریب میں سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی ، موجودہ چیئرمین جنید اشرف تالو ، وائس چیئرمین محمد حنیف میمن آباد کے ریجنل چیئرمین محمد حسن بخشی ، افغان ڈس ایبلٹی کرکٹ ڈپارٹمنٹ کے مینیجر ڈاکٹر عبدالمنان مسعود ، جیو سوپر کے بزنس ہیڈ محمد علی ، پاکستان ڈس ایلبٹی کر کٹ کے صدر سلیم کریم ، پاکستان ڈس ایلبٹی کر کٹ کے اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری بھی شریک تھے ۔ خواجہ اظہارالحسن نے اس موقع پر کہا کہ سلیم کریم اور ان کی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ آباد اور پی سی بی نے اس سیریز کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لئے ایک نا قابل فراموش کر دار ادا کیا ۔ انہوں نے مہمان افغانستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا اور کھیل کی تعریف کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت