رینجرز نے ڈیڑھ سال کے دوران آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں،ڈی جی رینجرز سندھ

جمعرات 26 فروری 2015 19:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز نے ڈیڑھ سال کے دوران آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، اس دوران بڑے بڑے ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے،کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو ماضی کی نسبت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی میں اسپورٹس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیندہ ماہ فیسٹیول کا انعقاد کریں گے جس میں چاروں صوبوں کی پولیس کو ٹریننگ دی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ گذشتہ شب3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے، گذشتہ رات سوات سے مفرور ملزم بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیاگیا ہے۔

قبل ازیں انہوں نے فائرنگ کرکے سندھ رینجرزشوٹنگ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں سیکراچی کامثبت امیج ابھرے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں