کراچی، تعلیمات اسلامی کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے ،مسلم امہ استحکام دین اور ترویج کیلئے متحد ہو کر کام کرے،رضی جعفر نقوی

جمعرات 26 فروری 2015 16:34

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) تنظیم المکاتب پاکستان کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اس پر آشوب دور میں جہاں انسان انسان کا گلا کاٹ رہا ہے ہمیں تعلیمات اسلامی کے فروغ کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہوگی،رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی دنیا سامراج کے شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے اور ہر طرف قتل و غارت گیری کا بازار گرم ہے،ایسے میں ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ آگے آئے اور تعمیر وطن کیلئے کام کرے،تقریب کے مہمان خصوصی مولانا تلمیز حسنین رضوی نے کہا کہ مسلم امہ استحکام دین اور ترویج کیلئے متحد ہو کر کام کریں تاکہ دین کے دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوں اس موقع پر مولانا محمد عون نقوی ،مولانا حسن جعفر ،مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا حسین مسعودی ،مولانا غلام حسنین،آصف رضا رضوی،علامہ قنبر عباس نقوی،شبر رضا،پروفیسر صادق رضوی،مولانا نذر الحسنین محمدی،علامہ فرقان حیدر عابدی،پروفیسر علی امام ،علامہ باقر زیدی،آغا حبیب حیدر عابدی،سید لخت حسنین،اختر حسنین کاظمی ،ابرار فتح پوری اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی موجود تھے ،بعد ازاں ملکی استحکام سلامتی اور مسلمانوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں