کراچی،ملک میں شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں ہے ،خارجی اور ملک دشمن ٹولہ یہاں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے، مرزا یوسف حسین

جمعرات 26 فروری 2015 16:33

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لیاری ٹاوٴن میں منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ملک میں شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں ،یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں ۔لیکن شرپسند اور تکفیری اور خارجی ٹولہ ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ایسے عناصر اور شدت پسندوں کی سرکوبی کرے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد ملک کو امن کا گہوارا بنانا ہے اور اسی مقصد کیلئے ملت جعفریہ کے نوجوان اپنی کوششوں میں مصروف ہیں ،نشست سے علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط،سہیل مرزا،رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیاسی و مذہبی رہنماوٴں اور حکومتی اراکین سے کہا کہ ملک میں یکجہتی کے جذبوں کو فروغ دیں جبکہ حکومت ان ماسٹر مائنڈز کو تلاش کریں جو دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دیکر یہاں بدامنی پھیلا رہے ہیں ،نشست میں کارکنوں کی کثیر تعداد کے علاوہ قومی و ملی شخصیات اور علماء و معززین نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں