غیر جمہوری ،انتہا پسند عناصر کی تحریک پر آئین میں پہلے ہی کئی ناگوار تبدیلیاں لائی جاچکی ہیں،تاج حیدر
جمعرات 26 فروری 2015 16:24
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ غیر جمہوری اور انتہا پسند عناصر کی تحریک پر آئین میں پہلے ہی کئی ناگوار تبدیلیاں لائی جاچکی ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ غیر نظریاتی سیاسی عناصر اپنے اندر تبدیلیاں لائیں اور آئین کو مزید مسخ کرنے سے باز آئیں ۔ آئین میں ترمیم کرکے سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری سے گریزکرنے کا مطالبہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ ان جماعتوں کی قیاد ت خود اپنے نام نہاد منتخب نمائندوں کی دیانت پرشک کررہی ہے ۔
یہ غیر نظریاتی سیاسی جماعتیں صرف دوسروں کے اندر ہر عیب تلاش کرکے اپنی سیاسی دکان چمکاتی رہی ہیں ۔ بزعم خود دوسرے سب ابلیس اور یہ خود فرشتے تھے ۔(جاری ہے)
آج ان کا غرور اور تکبر ان کے سامنے آرہا ہے اور یہ اپنے ان ہی فرشتوں سے خوفزدہ ہیں۔ یہ ان فرشتوں کے پر کاٹنے کے درپے ہیں کہ کہیں فرشتوں کی لوٹ سیل میں ان کے یہ ہر برائی سے مبرا فرشتے خود کواور اپنی جماعتوں کو بیچ نہ ڈالیں ۔
طالبان اور اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں تار یخی دھاندلی کرکے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات جیت لئے گئے ۔ آج یہ اپنی اس کھوکلی جیت کو تحفظ دینے کے لئے آئین کا ایک بار پھر حلیہ بدلنے کے درپے ہیں ۔ ترقی پسند نظریاتی جماعتوں کو کسی قسم کا خوف نہیں ہے ۔ انہوں نے اور ان کے کارکنوں نے مذہبی انتہا پسندوں اور فوجی آمروں کے خلاف دلیرانہ جد و جہد کی ہے اور بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ۔ جمہوریت اور عوام کے حقوق اور آزادیوں کے لئے طویل صبر آزما جدو جہد نے عوامی شعور کو بیدار کیا ہے اور ان کے سیاسی کارکنوں کو ناقابل شکست حوصلہ دیا ہے ۔ اپنے قائدین کی پے در پے شہادتوں نے ان کے لئے ایسی روشن مثالیں قائم کی ہیں کہ کو ئی بھی ظلم ان کے عزم کو کمزور نہیں کرپاتا ہے اور بڑی سے بڑی آمریت ان کی جماعتوں اور ان کے نظریات کو ختم نہیں کرپائی ہے ۔ یہ درست ہے کہ بعض اوقات جدوجہد کے کٹھن مراحل پر نظریاتی طور پر کمزور کچھ عناصر ان پارٹیوں کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں لیکن یہ غداریاں ہمیشہ ان عناصر کی سیاسی موت ثابت ہوئی ہیں ۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ رجعت پسند غیر نظریاتی جماعتیں مقامی طور پر بااثر اور موقع پرست افراد کے ایک ڈھیلے ڈھالے مجموعے سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔ ان کی جڑیں عوام میں نہیں ہوتیں اور غیر جمہوری عناصرکی سرپرستی میں جمہوریت اور ترقی پسندی کا راستہ روکنے کے لئے ان کومختلف سیاسی پلیٹ فارموں پر جمع کرکے منظر عام پر لایا جاتاہے ۔ لیکن ان کی کوئی بھی کامیابی دیر پا ثابت نہیں ہوتی اور یہ کتنے ہی بڑے بڑے اتحاد کیوں نہ بنالیں جب ڈوریاں ہلتی ہیں تو ان کے قدم اکھڑ جاتے ہیں اور یہ بدترین اندرونی انتشار کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ جب یہ گرنے لگتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ساتھ ہر اس چیز کو گرادیں جو ہمارے سماج کو مستحکم کر رہی ہے اور اس کو ترقی کی جانب لے جارہی ہے ۔ ان کی بدقسمتی کہ زمانہ بدل چکا ہے اور عوام ان کی حقیقت سے آشنا ہوچکے ہیں ۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ آئین میں تبدیلیاں لانے کے بجائے نچلی سطح سے اوپر تک ایک ایسا انتخابی طریقہ کار لانے کی ضرورت ہے جو مسلح گروہوں اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے راستوں کو بند کردے ۔ جمہوریت اور دہشت گردی ، جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ اگر دوسرے ممالک میں ایسا کرنا ممکن ہے تو آخر ہم ان ممالک کے تجربے سے سیکھ کر اپنے ملک میں ایماندارانہ انتخابات کو یقینی کیوں نہیں بنا سکتے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت