آئندہ تین برس میں برآمدت کو50 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، وزیر اعظم

جمعرات 26 فروری 2015 16:22

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگلے تین برسوں میں برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے،حکومت معیشت اور امان وامان کے حوالے سے خصوصی اقدامات کررہی ہے ،تاجروں کو سہولتیں دینے کے لئے ٹیکس کے نظام کو آسان کر دیا ہے، پاکستان کاروبار کے لحاظ سے محفوظ ملک ہے اور ایک ابھرتی ہوئی معیشت کا ملک ہے،میڈان پاکستان برانڈ کو دنیا بھر میں اہمیت حاصل ہوگی،انشاء اللہ اگلے تین برس تک پاکستان کو لوشیڈنگ سے چھٹکارا دلوائیں گے،اقتدار سنبھالنے کے بہت سی مشکلات پیش آئیں اور ان مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں، خوشی ہے کہ ہم درست سمت جارہے ہیں،کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو ادھورا نہیں چھوڑیں ،کراچی کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ 2018 ء تک کراچی پرامن شہر ہوگا اور چھینی گئی روشیوں کو واپس لائیں گے ۔

(جاری ہے)

کراچی سے لیکر خیبر تک قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائیگا ۔جمعرات کے روز وزیر اعظم نے کراچی میں 9 ویں ”ایکسپو پاکستان“چار روزہ نمائش کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نواز شریف نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،پاکستان ایکسپو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمان موجود ہیں خوش آمدید کہتا ہوں،نمائش پاکستان کی صنعتی ثقافت کا عکاس ہے ،یہ پاکستانی کی صنعتی روایت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اس نمائش سے بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت اور امان کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ۔

ٹیکسٹائل پالیسی پر نظر ثانی کی ہے اور تاجروں کو سہولت دینے کے لئے ٹیکس کے نظام کو آسان کر دیا ہے ،بیرونی خریداروں کو پاکستان میں سہولیات میسر ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لحاظ سے محفوظ ملک ہے اور ایک ابھرتی ہوئی معیشت کا ملک ہے ،پاکستان کی برآمدات بڑھے گی تو معیشت مضبوط ہوگی ،میڈان پاکستان برانڈ کو دنیا بھر میں اہمیت حاصل ہوگی ، پاکستانی باسمتی چاول دنیا میں اپنی ایک الگ پہنچان رکھتی ہے ۔

اس نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا موقع ملا ہے،کراچی کاروبار کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کی انڈسٹری کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ حالات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،اگلے تین برسوں میں برآمدات کو50 ارب ڈالر تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے،2013-14 کے درمیان 25 ارب ڈالر تک کی برآمدات کی گئی ہے ،ٹیکساٹل برآمدات 2019 تک 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 26 ارب ڈالر تک لے لیکر جائیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی ترجیحات میں شامل ہے ،کراچی کو کاروبار کے لحاظ سے مرکزی اہمیت حاصل ہے،حکومت معیشت اور امن وامان کے حوالے سے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ،کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ،یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ،ہمسایہ ممالک میں معاشی سرگرمیاں کافی تیز ہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیاء اور سری لنکا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کئے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،اگلے تین برسوں میں انشاء اللہ توانائی پر قابو پا لیں گے،کوئلے اور ایل این جی سے چلنے والے پاورسٹیشن تیزی سے کام کررہے ہیں ،خطے میں توانائی ضرورت کے مطابق نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور ان مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں اور خوشی ہے کہ ہم درست سمت جارہے ہیں ‘کراچی کو پرامن بنانے کے لئے یہاں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا ہے یہ آپریشن جلد شروع ہوجانا چاہیے تھا یہ پہلے کیوں نہیں کیا گیا ؟ایک زمانے میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا ،یہ ایک پرامن شہر تھا یہاں خوشحالی تھی،کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،انشاء کراچی 2018 ء تک پرامن شہر ہوگا اور اس شہر کو دوبارہ روشنیاں دیں گے ،کراچی میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد شروع کیا ہے ،اسلحہ کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے لیکر خیبر تک قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائیگا اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔قبل ازیں وفاقی وزیر خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان نمائش عالمی برادری کو پاکستان کی اصل شکل دکھانے کے لئے ہے،معاشی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں،دیگر ممالک سے آزاد اور ترجیحی تجارت کے خواہاں ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے میکنزم تشکیل دے دیا ہے،چین کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کاروں اور کسانوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے،خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں ،پاکستان کو خوشحالی ملک دیکھنا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں