کراچی: پاک فضائیہ کی جانب سے سکوارڈن 4 کو جدید آلات سے لیس کرنے کی تقریب

جمعرات 26 فروری 2015 15:29

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 فروری 2015 ء) : کراچی میں پاک فضائیہ کے سکوارڈن 4 کو جدید آلات سے لیس کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس حوالے سے پی اے ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکوارڈن 4 کو جدید آلات سے لیس کرنے کے پیش نظر قراقرم ایگل کوسکوارڈن 4 کے حوالے کر دیا ہے قراقرم ائیر بورن ارلی وارننگ جہاز ہیں جن کو پاکستان نے چین سے خریدا تھا ، یہ جہاز ہوائی، زمینی اور سمندری اہداف کو نشانہ بنانے میں قابل تعریف حد تک ماہر ہیں.

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی اور ان سے خطاب بھی کیا جس میں پاک فضائیہ کے چست دستے نے وزیر اعظم کو سلامی بھی پیش کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکوارڈن 4 قابل فخر روایات کا حامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کے نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے قوم یکسوئی کے کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے کی جانے والی کاروائیاں دہشتگردوں کی آخری سانسیں ہیں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں لیکن پاک فضایہ کے ہوتے ہوئے ہماری حدود محفوظ ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں