پاکستان کاروبار کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور ہم سرمایہ کاروں کو یہاں آ کر کاروبار کرنے کی دعوت دیتے ہیں

جمعرات 26 فروری 2015 14:40

پاکستان کاروبار کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور ہم سرمایہ کاروں کو یہاں آ کر کاروبار کرنے کی دعوت دیتے ہیں

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) : ایکسپو سینٹر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعطم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایکسپو پاکستان ہماری صنعتی ثقافت کا حصہ ہے اور ہماری ثقافت کی عکاسی کرتا ہے. ایکسپو پاکستان میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے پاکستان کو خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں.ملک کی معاشی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے کراچی کاروباری حوالے سے خطے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اگلے تین سال میں بر آمدات 50 ارب ڈالر تک لے جائیں گے کیونکہ پاکستان کی پیداوار بڑھے گی تب ہی بر آمدات میں اضا فہ ہو گا..

(جاری ہے)

نمائس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ نمائش عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہمیت کی حامل ہے اور میں یہاں موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں.اس طرز کی نمائش سے پاکستان کی مصنوعات کو متعارف کروانے کا موقع ملتا ہے، پاکستان کے بیدا کردہ باسمتی چاول دنیا میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں. پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے .

چین اور ملائیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیے گئے ہیں. انہوں نے اعادہ کیا کہ made in Pakistan کو ایک برانڈ کے طور پر ابھاریں گے. جس کے لیے پاکستان کی ترقی کے حوالے سے 25 سالہ منصوبہ بنا دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ صنعت و تجارت سے متعلق پالیسیوں کو تبدیل نہیں کیا جائے گا. بجلی کا مسئلہ بھی جلد ہی حل کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ تجارت کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے معیشت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ٹیکس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا رہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاروبار کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور ہم سرمایہ کاروں کو یہاں آ کر کاروبار کرنے کی دعوت دیتے ہیں، ہم مانتے ہیں کہ ملک میں توانائی کا بحران ں ہے جس کے لیے کوئلے اور ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس بنائے جا رہے ہیں جن سے ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا جا سکے گا. ہمارے پاس محض تین سال رہ گئے ہیں اور ہم ملک میں موجود مسائل پر قابو پانے اور ان کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایکسپو عالیشان کی نمائش لندن میں بھی کی جائے گی. آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹھوس فیصلہ ہے جس میں ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے. خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس ٹی پلس سے پاکستان کو بہت فائدہ پہنچا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں