رواں سال کے دوران ملکی بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا

جمعرات 26 فروری 2015 14:31

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) رواں سال کے دوران ملکی بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ سٹیٹ بنک نے اب تک چار ہزار نو سو پچپن ارب روپے فراہم کر دئیے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی اکاون روز کے دوران بارہ اوپن مارکیٹ آپریشن ہوئے جس کے دوران مرکزی بینک نے چار ہزار نو سو پچپن ارب روپے کا سرمایہ منی مارکیٹ سسٹم کو فراہم کیا۔ ملکی بینکنگ سسٹم کو نئے سال کے آغاز ہی سے سرمائے کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اِس دوران حکومتی بلز پر شرح سود بھی نو اعشاریہ تین صفر سے کم ہو کر آٹھ فیصد پر آ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں