سلامتی کونسل کے بلیک لسٹڈ سے لین دین کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:34:08 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:34:08 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:31:53 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:31:53 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:31:53 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:11:07 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:11:07 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:10:28 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:10:28 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:10:28 وقت اشاعت: 26/02/2015 - 14:09:59
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سلامتی کونسل کے بلیک لسٹڈ سے لین دین کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائکروفنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جن افراد اور اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے ان اداروں اور افراد کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ لین دین کرنے والوں کے بینک اکانٹس فی الفور منجمند کردیئے جائینگے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سلامتی کونسل کی سینکشن کمیٹی دنیا بھر میں جن افراد اور اداروں کے اثاثوں، سفر اور ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کرتی ہے، ایسے افراد اور اداروں کی باقاعدہ لسٹ جاری کی جاتی ہے۔

حکومت پاکستان سلامتی کونسل ایکٹ 1948کے تحت سلامتی کونسل کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت امور خارجہ کی جانب سے ایک ایس آر او کے ذریعے سلامتی کونسل کی قرار داد کو لیگل کور فراہم کرتی اور ایس آر او کے تحت سلامتی کونسل کی جاری کردہ لسٹ میں شامل افراد اور اداروں کی اثاثے منجمند کرنے کے ساتھ سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی خریدوفروخت کی پابندی پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو سلامتی کونسل کی جاری کردہ فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس فہرست میں شامل فرد اور اداروں کے بینک اکانٹس، فنڈز اور مالی اثاثے اور معاشی وسائل بشمول لسٹ میں شامل فرد اور اداروں کی املاک سے حاصل ہونیوالے بلاواسطہ اور بالواسطہ فنڈز فی الفور منجمند کردیے جائیں اور اس ضمن میں جاری ہونیوالے ایس آر او کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو مقررہ مدت میں ایسے اثاثوں اور فنڈز کی مکمل تفصیلات اور اثاثوں کو منجمند کرنے کیلیے اٹھائے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

26/02/2015 - 14:11:07 :وقت اشاعت