رواں سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ، مجموعی برآمدات1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں

جمعرات 26 فروری 2015 14:10

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) رواں سال جنوری میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مجموعی ٹیکسٹائل برآمدت 1 ارب 20کروڑڈالررہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جنوری میں ٹیکسٹائل اور تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ،ٹیکسٹائل برآمدت 1 ارب 20 کروڑڈالررہی جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرتھی، سوتی دھاگے کی برآمد میں 24 فیصد،دھاگوں کی دیگر اقسام میں 79 فیصد، ٹینٹس کی برآمدات 51 فیصد جبکہ تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات 18 فیصد رہیں ، برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2014میں ملکی ٹیکسٹائل کی برآمد میں 6 فیصد سے زائد کمی ہوئی تاہم ماہ جنوری میں حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے باعث برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں