وزیر اعظم نواز شریف کراچی ایکسپو سینٹر پہنچ گئے

جمعرات 26 فروری 2015 13:20

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 فروری 2015 ء) :وزیر اعظم نواز شریف 9ویں ایکسپو سینٹر کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ اور خرم دستگیر بھی موجود ہیں. ایکسپو سینٹر میں یہ نمائش چار روز تک جاری رکھی جائے گی، جس کے تحت 'ایکسپو پاکستان' یکم مارچ تک جاری رہے گا.

(جاری ہے)

اس نمائش میں 350 ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں. غیر ملکی سفارتکار بھی تقریب میں موجود ہیں. ان کا کہنا تھا کہ بہت سے غیر ملکی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر ان کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تو غیر ملک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں ضرور حصہ لیں گے. اس نمائش کا مقصد پاکستان کی بیرونی تجارت کو بڑھانا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں