پاکستان کرکٹ ٹیم کو کووارٹر فائنل تک رسائی کیلئے تمام میچز جیتنا ہوں گے

جمعرات 26 فروری 2015 12:04

پاکستان کرکٹ ٹیم کو کووارٹر فائنل تک رسائی کیلئے تمام میچز جیتنا ہوں گے

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان کی ورلڈکپ میں مسلسل دو ناکامیوں اور آئرلینڈ کی مسلسل دو کامیابیوں نے گرین شرٹس کا کوارٹر فائنل تک رسائی کا سفر مزید دشوار بنادیا ہے تاہم پاکستان اپنے بقیہ تمام میچز جیت کر ناک آوٴٹ مرحلے تک رسائی ممکن بناسکتا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں ہندوستان کے بعد آئرلینڈ کی مسلسل دونوں میچز میں کامیابی نے قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 76 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ فیورٹ جنوبی افریقہ کو 130 رنز کے واضح مارجن سے ہرایا۔ آئرلینڈ کی ٹورنامنٹ میں اب تک کارکردگی بہترین رہی ہے جہاں یورپی ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات کو شکست دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو کوارٹرفائنل تک رسائی یقینی بنانے کے لئے اب بقیہ چاروں میچز جیتنا ہوں گے۔

گرین شرٹس کو زمبابوے، یواے ای کے ساتھ جنوبی افریقا اور پھر آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو زیر کرنا ہوگا۔ایک بھی میچ میں ناکامی کے بعد صورتحال پاکستان کے ہاتھ سے نکل جائے گی اور معاملہ رن ریٹ پر آئیگا۔ پاکستان کا رن ریٹ بھی گروپ بی میں سب سے خراب ہے۔قومی ٹیم ورلڈکپ میں تیسرا میچ یکم مارچ کو برسبین میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں