ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم کیلئےحکومت کا پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

بدھ 25 فروری 2015 22:07

ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم کیلئےحکومت کا پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کیلئے وفاقی حکومت نے پاک فوج کی خدمات حا صل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث وفاق نے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ انسداد پولیو کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔پاک فوج انسداد پولیو مہم کی تین ماہ تک نگرانی کرے گی۔اس دوران نگرانی کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی پاک فوج کے ماتحت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں