سر سبز سندھ، پرامن سندھ مہم کراچی کیساتھ ساتھ اندرون سندھ میں بھی زور و شور سے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:39:39 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:39:39 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:32:00 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:32:00 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:30:52 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:29:42 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:29:42 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:29:42 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:24:54 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:24:54 وقت اشاعت: 25/02/2015 - 21:18:33
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سر سبز سندھ، پرامن سندھ مہم کراچی کیساتھ ساتھ اندرون سندھ میں بھی زور و شور سے جاری ہے،شرجیل انعام میمن،

کراچی سمیت سندھ بھر میں صفائی ستھرائی کی ذمہ داری حکومت کی ہے ،عوام کا بھی فرض ہے وہ صفائی ستھرائی کیلئے کردار ادا کریں، میڈیا سے بات چیت

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سر سبز سندھ، پرامن سندھ مہم کراچی کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ میں بھی زور و شور سے جاری ہے اور اس کے اثرات اب عوام کو نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں صفائی ستھرائی کی ذمہ داری حکومت کی ہے تاہم عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ شہر اور صوبے میں صفائی ستھرائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

شہر میں جہاں جہاں بھی تجاوزات ہیں انہیں آخری وارننگ دیتا ہوں کہ وہ فوری طور پر گرین بیلٹ، فٹ پاتھ اور سرکاری زمینوں سے تجاوزات کا ازخود خاتمہ کردیں بصورت دیگر آپریشن کی صورت میں انہیں نقصان کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ مہم پر کسی قسم کا اضافی بجٹ خرچ نہیں کیا جارہا ہے اور تمام وسائل ڈی ایم سیز اور کے ایم سی اپنے بجٹ میں سے ہی پورا کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز زولوجیکل گارڈن (کراچی چڑیا گھر) میں” سر سبز سندھ، پرامن سندھ“ مہم کے تیسرے روز صفائی اور وہاں شجر کاری کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیر کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سلیم راجپوت،میٹروپولیٹن کمشنر کراچی مسعود عالم، ڈی جی پارکس نیاز سومرو، ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ افضل زیدی، میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی، محمد عاصم اور دیگتر بھی وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کی آمد پر دوبچیوں نے انہیں پھولوں کے گلدستہ پیش کئے۔ صابوئی وزیر، کمشنر کراچی اور دیگر نے جھاڑو لگا یا او ر چڑیا گھر میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج مہم کا تیسرا روز ہے اور اس مہم کے اثرات آج سب کو نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے اور میری گذارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہم پر تنقید ضرور کریں تاہم اس مہم کے اثرات اور اس کی آگاہی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہم 100 فیصد صفائی کا دعوہ نہیں کرتے لیکن سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات اس مہم کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور اس کی کامیابی میں سول سوسائٹی اور عوام کی شرکت اس کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شہر میں جتنے بھی صفائی پر متعین عملے کے ارکان اور افسران آج نظر آرہے ہیں اتنے ہمیں ماضی میں کبھی نظر نہیں آئے اور ہم نے گھوسٹ ملازمین کے خاتمہ کے لئے جو سخت اقدامات اٹھائیں ہیں اس کے اثرات بھی تمام کو نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مجھ سمیت کمشنر کراچی، ڈی سی اوز اور تمام افسران گذشتہ 3 روز سے شہر کے م ختلف علاقوں میں نہ صرف دورے کررہے ہیں بلکہ اس پوری مہم کو مانیٹر بھی کیا جارہا ہے تاہم بعض مقامات پر انفرااسٹریکچر نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں بھی تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ انہیں درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہم نے کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا ہے اور ان پر موجود ہوٹلز اور دیگر تجاوزات کو ختم کردیا ہے اور ہم نے اس دوران ان ہوٹلز مالکان کا ضبط شدہ سامان انہیں واپس کردیا ہے لیکن آج میں ایسے تما م دکانداروں اور دیگر تجاوزات قائم کرنے والوں کو آخری موقع دیتا ہوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

25/02/2015 - 21:29:42 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان