لیاری ایکسپریس وے کے بقیہ حصے کے راستے کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو رواں سال30 جون تک ہٹانے کے لئے عملی اقدامات تیز کئے جا رہے ہیں،محمد سرفراز خان
بدھ 25 فروری 2015 20:57
کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) لیاری ایکسپریس وے کے بقیہ حصے کے راستے کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو رواں سال30 جون تک ہٹانے کے لئے عملی اقدامات تیز کئے جا رہے ہیں۔اس بات کا فیصلہ محمد سرفراز خان پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر فنانس شارق الیاس، ڈائریکٹر لینڈ شاکر ، کنسلٹنٹ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے افسران کو ہدایت دی کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیرتقریباً 4 سال سے التوا کا شکار ہے لہٰذا ایکپریس وے کی تعمیرمیں رکاوٹوں کو دور کرنے کی کارروائی کو تیز کرنے کے لئے بھرپور اقدامات فوری طور پر شروع کئے جائیں اور اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی کمیٹی کے چیئر مین سفیان یوسف کی سربراہی میں 9 فروری 2015 کو ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تجاوزات کو ہٹانے اور ان کو متبادل معیاری رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے 1870 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت اس ضمن میں 200 ملین روپے کی رقم فراہم کر چکی ہے اور 500 ملین روپے جون 2015 تک فراہم کئے جاینگے جبکہ بقیہ1170 ملین روپے مزید فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی جائے اور لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں تمام تجاوزات ختم کرکے اور انکی رہائش کے سلسلے میں کام مکمل کر لیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کو فراہم کئے جانے والے پلاٹوں کے ٹرانسفر کے سلسلے میں حائل تعطل ختم کیا جائے اور الاٹیز سے اپیل کی ہے کہ وہ دفتر سے رابطہ کریں تاکہ الاٹیز کو مالکانہ حقوق کی منتقلی کے لئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔پلاٹ کے مالکان لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے دفتر سے رجوع کرکے اپنے پلاٹوں کے مالکانہ حقوق کی تصدیق اور ٹرانسفر کرا سکتے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی عملہ تعینات کر دیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت