بلوچستان اور سندھ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،عبدالوہاب بلوچ
بدھ 25 فروری 2015 17:01
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) بلوچ رائٹس کونسل کے صدر عبدالوہاب بلوچ اور جنرل سیکریٹری عدیل الرحمن بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2014ءء میں بلوچستان اور سندھ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، فوجی آپریشن ، مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی، اغوانما گرفتاریوں خواتین پر تیزاب پاشی سمیت سنگین واقعات میں شدت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔
ڈیرہ بگٹی، سوئی ، کوہلو، کاہان، نصیر آباد، قلات، مستونگ، کوئٹہ ، خضدار، مشکے، آواران، پنجگور، گیشکور، ڈنڈار، ہوشاب، ہیرونک، شاپک، شہرک، تربت، تمپ مند، پسنی، کلانچ، گوادر سمیت بلوچستان کے چپے چپے پر تسلسل کے ساتھ فوجی کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں کے لوگ مسلسل نقل مکانی کررہے ہیں۔(جاری ہے)
فوجی کارروائیوں کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے گھروں کو آگ لگا کر جلادیئے ہیں اور مال مویشیوں کو لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
نقل مکانی کرنے والے خاندان دوسرے علاقوں میں بے یارومدد گار سخت سردی میں کھلے آسماں تلے کسمپرس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔ نئے سال 2015ءء کے آغاز سے اغوا نما گرفتاریاں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ موجودہ حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول کر میڈیا کو گمراہ کررہے ہیں بلوچ بچوں اور خواتین پر تعلیم کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں ۔ پنجگور و تربت سمیت دیگر علاقوں میں گرلز اسکولوں پر حملہ کرکے اسکولوں کو نذر آتش کیا گیا ہے جبکہ دیگر واقعات میں بھی خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے 5بلوچ خواتین کو جبری طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے اور ریاستی خفیہ اداروں کے مختلف ناموں سے ڈیٹھ اسکواڈ سفاکانہ کارروائیوں کرکے اقلیتوں اور قوم پرست کارکنوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ سندھ میں بھی تواتر کیساتھ قوم پرست کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے آتش فشاں اور مظالم انسانی المیے بلوچ نسل کشی کو روکنے کیلئے بلوچستان اور سندھ بھر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا، کام کی رفتار بھی تیزہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم