وزیر اعلیٰ سندھ سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 25 فروری 2015 16:39

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ناروے کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال، وزیر اعلیٰ سندھ نے ناروے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے یہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ناروے کے سفیر نے ملاقات کی، سید قائم علی شاہ نے ناروے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گیس اور کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں، ناروے کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، ملاقات میں ناروے کے سفیر نے کہا کہ سماجی اور معاشی شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں