کراچی،دو مشکوک ٹرکوں کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان

بدھ 25 فروری 2015 14:56

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) صوبائی دارالحکومت میں دو مشکوک ٹرکوں کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کو رپورٹ ملی ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دو مشکوک ٹرک داخل ہوئے ہیں جن کے ذریعے دہشتگردی کی واردات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

حساس اداروں نے ان دونوں ٹرکوں کے نمبرز حاصل کر لئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی یونیفارم میں بھی ملبوس ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں