کراچی ایکسپو سینٹر میں کل سے یکم مارچ تک ں ملک کی سب سے اہم تجارتی نمائش ’ایکسپو پاکستان 2015‘ شروع ہوگی
بدھ 25 فروری 2015 13:07
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) کراچی کا ایکسپو سینٹر آج جمعرات سے ایک مرتبہ پھر ہزاروں ملکی اور غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز بننے والا ہے۔26فروری سے یکم مارچ تک یہاں ملک کی سب سے اہم تجارتی نمائش ’ایکسپو پاکستان 2015‘ شروع ہونے والی ہے۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) ایکسپو 2015ء کی نگراں ہے، جس کے سربراہ، ایس ایم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس چار روزہ نمائش سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے برآمدی آرڈر ملنے کی توقع ہے، کیوں کہ ملکی و غیر ملکی تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی ایکسپو 2015ء کے انعقاد میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ، ’نویں ایکسپو پاکستان‘ میں لوگوں کی غیر معمولی دلچسپی خوشی کا باعث ہے۔(جاری ہے)
ہمارے لئے نمائش کا سب سے اہم سیگمنٹ فیشن شو ہے، جس میں ایسے ملبوسات دنیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے جو نہ صرف ہماری تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ جدید دور کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہیں۔‘پبلسٹی فرم ’کیٹالسٹ پی آر‘ کے میڈیا منیجر، مجتبیٰ جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا: ’اس بار اس شو کی سب سے خاص بات اس میں ہونے والا فیشن شو ہے۔
اس شو میں ملک کے نامور ڈیزائنرز اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔ 26 اور 27 فروری کو فیشن شو منعقد کیا جائے گا، جس میں سفارت کار اور غیرملکی اہم شخصیات سمیت 1500 سے زائد غیر ملکی خریدار بھی شرکت کریں گے۔سیکریٹری ٹی ڈی اے پی، رابیعہ جویری آغا کے مطابق، اس سال یہ نمائش پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں منعقد ہوگی۔ بقول اْن کے، ’یہ اپنی قسم کی منفرد نمائش ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔ اس نمائش اورفیشن شو کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے منفی امیج کو ختم کرنے میں بھی بہت مدد ملے گی۔‘فیشن شو میں جو ڈیزائنرز اپنے تیار کردہ ملبوسات پیش کریں گے ان میں ظہیر عباس، سائی فیشن، عائشہ ہاشوانی، عاکف محمود، نکی نینا، سارہ سب لائم، عدنان پردیسی، آئی وی ایس، علی ذیشان، نوشابہ بروہی، زینب چھٹانی، نعمان آفرین، فراز منان، ارسلان اقبال، مشال لاکھانی اور ککی کونسپٹ شامل ہیں۔ایس ایم منیر کے مطابق، نمائش میں 70 ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے، جبکہ ٹریڈ وزیٹرز کی تعداد 30 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اب تک 789 غیرملکی مندوبین نمائش میں شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ نمائش میں اسٹالز کی مجموعی تعداد 350 ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکہ، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری
کراچی،پولیس نے لانڈھی میں غیرملکیوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا، دو دہشتگرد ہلاک
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا