کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 9ہزار 622ٹن کارگو کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی

منگل 24 فروری 2015 23:14

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 9ہزار 622ٹن کارگو کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 70ہزار 365ٹن درآمدی کارگو 39ہزار 257ٹن برآمدی کارگو شامل ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 30ہزار 65ٹن خشک کارگو اور 40ہزار 300ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 11ہزار 95 ٹن بلک کارگو 39ہزار 257ٹن خشک کارگو شامل رہا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدی کارگو میں 21ہزار 799ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 7ہزار 990ٹن بلک کارگو جبکہ درآمدات میں 28ہزار 77ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 1ہزار 975ٹن سیمنٹ شامل تھا۔ اس دوران کراچی بندرگاہ پر 7جہاز لنگر انداز ہوئے اور 7جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 9جہازوں کی آمد اور 4جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں