زرعی پالیسی کی ترسیل مزید مستحکم اور شرح سود کے میعادی ڈھانچے پر مطلوبہ اثر حاصل کرنے کیلئے شرح سود کوریڈور فریم ورک کا جائزہ لیا جارہاہے،اسٹیٹ بینک

منگل 24 فروری 2015 22:59

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان زرعی پالیسی کی ترسیل مزید مستحکم بنانے اور شرح سود کے میعادی ڈھانچے پر مطلوبہ اثر حاصل کرنے کی غرض سے اپنے شرح سود کوریڈور فریم ورک کا جائزہ لے رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بہتری کے اس منصوبے کی اہم خصوصیت بازارِ زر کے شبینہ ریپو ریٹ (money market overnight repo rate) کے لیے ’اسٹیٹ بینک کی ہدفی شرح‘ (SBP Target Rate) متعارف کرانا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق ’یہ شرح کوریڈور کی ایس بی پی ریورس ریپو ریٹ (بالائی شرح) اور ایس بی پی ریپو ریٹ (زیریں شرح) کے علاوہ ہو گی‘۔مزید برآں، کوریڈور میں اس شرح کی وضاحت کی جائے گی، یعنی یہ بالائی شرح سے کم اور زیریں شرح سے زائد ہو گی۔ اس پس منظر میں زری پالیسی پر مشاورتی کمیٹی (ACMP) کو ایک تجویز مارچ 2015 کے ا جلاس میں پیش کی جائے گی جو جائزے کے بعد اپنی سفارشات کے ساتھ اسٹیٹ بینک کے بورڈآف ڈائریکٹر زکو بھجوائے گی۔ بعد ازاں اسٹیٹ بینک کا بورڈآف ڈائریکٹرز مارچ 2015 کے اپنے اجلاس میں شرح سود کوریڈور میں مطلوبہ بہتری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ مجوزہ منصوبے کی مزید تفصیلات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر اس لنک پر دستیاب ہیں:۔http//www.sbp.org.pk/dmmd/interestRateCorridor.pdf۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں