بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے 6 اضلاع میں ملیریا اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لئے جراثیم کش اسپرے کے پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا

منگل 24 فروری 2015 17:12

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) ”گرین اینڈ کلین کراچی مہم “ کے سلسلے میں شہریوں کو صحت بخش اور جراثیم سے پاک ماحول مہیا کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز نے میٹروپولیٹن کمشنر مسعود عالم کی ہدایت پر ماہ فروری اور مارچ کے دوران شہر کے 6 اضلاع میں ملیریا اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لئے جراثیم کش اسپرے کے پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 23 اور 24 فروری کو اسپرے کیا گیا جبکہ ضلع غربی میں 24 اور 25 فروری، ضلع شرقی میں 25 اور 26 فروری، ضلع وسطی میں 27 اور 28 فروری ،ضلع کورنگی میں 2 اور3 مارچ جبکہ ضلع ملیر میں 3 اور 4 مارچ کو اسپرے مہم انجام دی جائے گی،اسپرے مہم میں 60 سے زائد گاڑیاں حصہ لیں گی اور شہر کے ہر علاقے میں اسپرے کے کام پر 2 گاڑیاں مامور ہونگی، شیڈول کے مطابق اسپرے کا تمام تر کام شام کے اوقات میں انجام دیا جائے گا اس سلسلے میں شہر کے تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرزسے کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران اور سپروائزر اسپرے کے لئے تمام انتظامات کو بروقت مکمل رکھیں اور اسپرے مہم کی انجام دہی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں