ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،امن کے قیام کی کوششیں تیز کی جائیں،مولانا مرزا یوسف حسین

منگل 24 فروری 2015 16:58

کراچی( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔لیکن حکمران سب ٹھیک ہے کی بات کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے خفیہ ادارے ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی،اغواء برائے تاوان میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نچلی سطح تک خفیہ اداروں کی تربیت ہو تاکہ قاتل بچ نہ پائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نا اہل سیاست دانوں کے ہاتھ میں ہے جو کہ جمہوری نظام پر دھبہ ہے انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سیکیورٹی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آرمی چیف پورے سندھ میں ان مدارس اور مراکز کے خلاف آپریشن کریں جہاں جہادی گروپس اور خودکش بمباروں کی تربیت ہوتی ہے تاکہ سندھ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور عوام امن کے ساتھ رہ سکیں۔اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی ،سید علی اوسط ،صغیر عابد رضوی ،سہیل مرزا ،رضی حیدر ،مصطفیٰ عباس رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں