اسٹیٹ بینک نے کمپنی کی مشکوک ٹرانزیکشن کو منجمد کردی

منگل 24 فروری 2015 16:43

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر نجی کمرشل بینک نے ایک کمپنی کی مشکوک ٹرانزیکشن کو منجمد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بینکاری ذرائع کے مطابق ٹرانزیکشن کے حوالے سے متعلقہ کمپنی کی جانب تفصیلات بتائے نہ جانے پر نجی بینک نے اسٹیٹ کو آگاہ کیا تو مرکزی بینک نے ہدایت جاری کی کہ جب تک ٹرانزیکشن کے بارے میں کارروائی مکمل نہیں ہوتی متعلقہ بینک کمپنی کے اکاونٹ کو منجمد کردے۔ ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کسی بھی کمپنی کی ٹرانزیکشن کیلئے رقم کی لین دین کی تحریری وجوہات بیان کرنا ضروری ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں