کراچی،49یونین کونسلوں میں3 روزہ انسداد پولیومہم کادوسراروز،سیکورٹی کے سخت اقدامات

منگل 24 فروری 2015 11:30

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) کراچی کی 49یونین کونسلوں میں3 روزہ انسداد پولیومہم کادوسراروز،سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ۔ای پی آئی کے صوبائی منیجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق مہم کے دوران 5سال کے 6 لاکھ 85 ہزار بچوں کو حفاظتی خوراک پلائی جائے گی، اس سلسلے میں تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

انسداد پولیومہم کے لئے رضاکاروں کومکمل تحفظ کی فراہمی کیلئے پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ۔پولیوجیسی موذی بیماری پرقابوپانے کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روٹری کلب کراچی نے ٹرین میں باقاعدہ طو ر پر پولیو امونائزیشن ڈیسک قائم کر دی جس کے تحت دوران ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں