کراچی،اعظم بستی سے حساس تنصیبات پرحملے کی دھمکی دینے والاگرفتار

منگل 24 فروری 2015 11:30

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کہا ہے کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کرکے حساس تنصیبات پر خودکش حملے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں