کراچی: سائٹ میٹروول میں بجلی پانی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج، ٹریفک معطل، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 24 فروری 2015 11:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : کراچی میں بجلی و پانی کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں . سائٹ میٹروول اور پاک کالونی کے رہائشیوں نے سائٹ حبیب چورنگی پر احتجاج کر رکھا ہے احتجاج کے باعث وہاں ٹریفک کا نظام معطل ہونے کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں. شہریوں نے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں اور مٹکے اٹھا رکھے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پانی ہمارا بنیادی حق ہے اور یہ ہمیں ملنا چاہئیے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر پانی و بجلی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو پورے شہر میں احتجاج کریں گے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں