پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا

پیر 23 فروری 2015 23:02

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس پی نیوکراچی فیصل نور نے بتایا کہ نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرکے 2 ڈکیتوں محمد ناصر ولد بشیراحمد اور سعیداحمد ولد عبدالرزاق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پستول، 3 گولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل کے ڈی کے 9698 برآمد کرلی ہے۔ ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چھیننے کی ایف آئی آر سرجانی ٹاوٴن تھانے میں درج تھی۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں