دو سو کی بجائے دو سواریاں، طیارہ جدہ سے خالی کیوں لایا گیا ؟ وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

پیر 23 فروری 2015 22:44

دو سو کی بجائے دو سواریاں، طیارہ جدہ سے خالی کیوں لایا گیا ؟ وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا؟ وزیرِاعظم نواز شریف نے میڈیا پر خبر آنے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالی خصوصی پرواز پی کے7313 کے ایئر بس 310کے ذریعے دو مسافروں کو لیکر کراچی پہنچایا گیا۔

جہاز میں دو سو سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق اضافی پرواز مسافروں کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر ہی آپریٹ کی جاتی ہے۔ دو مسافروں کو لیکر آنے سے ایئر لائن کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عمرہ آپریشن میں پی آئی اے کو پہلے ہی نقصان ہوا تھا۔

(جاری ہے)

قومی ایئرلائن کے افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایئرلائن کو تین سو ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔

پی آئی اے کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ غفلت کے بارے میں خبریں منظر عام پر آنے کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شجاعت عظیم کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے خالی پرواز سے ہونے والاخسارہ ذمے دار افسران کی تنخواہوں سے پورا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں