کراچی ، سندھ لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی ) بل 2015ء آج اسمبلی میں منظور کیا جائے گا،

بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے گا

پیر 23 فروری 2015 21:36

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی ) بل 2015 ء منگل کو سندھ اسمبلی میں منظور کیا جائے گا ، جس کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں نے کیا ۔

(جاری ہے)

یہ بل پیر کے ایجنڈے میں شامل تھا لیکن پارلیمانی جماعتوں نے کچھ دیر ایوان سے باہر جا کر اس پر مشاورت کی اور یہ فیصلہ کیا کہ اس پر مزید مشاورت ہو گی لہذا منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے ہونے کے باوجود یہ بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ” سندھ انشورنس آف پبلک پراپرٹی بل 2015ء بھی منگل کو ہی منظور کیا جائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں