کراچی ،انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمزید گھٹ گئی ،

مقامی مارکیٹ میں ڈالر گرتاہوا 102 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

پیر 23 فروری 2015 21:32

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پیر کوانٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمزید گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدرکو گراتاہوا 102 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کارجحان دیکھاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکوانٹربینک روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.67 روپے سے بڑھ کر 101.74 روپے اور قیمت فروخت 101.72روپے سے بڑھ کر101.79روپے ہوگئی اسی طرح 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.70 روپے سے بڑھ کر 101.80 روپے اورقیمت فروخت 101.90 روپے سے بڑھ کر 102 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کواوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے یورو کی قدر 50 پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 115.50 روپے سے کم ہوکر 115 روپے اورقیمت فروخت 115.75 روپے سے کم ہوکر 115.25 روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156.50روپے سے کم ہوکر 156.25 روپے پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزروپے کے مقابلے یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5,5 کااضافہ ہوگیا جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.85 روپے سے بڑھ کر 27.90 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.15 روپے سے بڑھ کر 27.20 روپے پرجاپہنچی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں