پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر کی تنصیب پر پابندی عائد کی جائے،سندھ اسمبلی کو تجویز
غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کو چلنے سے روکا جائیسیف الدین خالد
پیر 23 فروری 2015 21:32
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) سندھ اسمبلی میں پیر کو اس بات کی تجویز دی گئی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر کی تنصیب پر پابندی عائد کی جائے اور غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کو چلنے سے روکا جائے ۔ ایم کیو ایم کے رکن سیف الدین خالد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ نوری آباد کے قریب بس میں سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایسی بسوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہئے ۔ روزانہ معصوم لوگ حادثوں میں شہید ہو رہے ہیں ۔ متعلقہ ادارے سختی سے ان گاڑیوں کو روکیں ۔ بعض ارکان نے یہ شکایت بھی کی کہ آکسیجن کے سلنڈرز کو بطور سی این جی سلنڈرز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
وزیر ورک اینڈ سروسز میر ہزار خان بجا رانی نے کہا کہ ایسی گاڑیوں پر پابندی لگانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت فوری اقدامات کرے۔
پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب خان سرکی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سندھی ٹی وی چینلز کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔ کراچی کے اکثر علاقوں میں یہ چینلز نہیں دکھائے جاتے یا آخری نمبروں پر دکھائے جاتے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رکن پونجو مل بھیل نے کہا کہ اسلام کوٹ کے قریب ناتڑو کوٹ میں میکی بھیل نامی عورت کو قتل کرکے درخت سے لٹکا دیا گیا اور اسے خود کشی ظاہر کیا گیا ۔ حالانکہ یہ قتل ہے ۔ حکومت اس معاملے کی انکوائری کرائے ۔ وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا کہ خاتون کے ورثاء پہلے ایف آئی آر درج کرائیں ۔ اس کے بعد حکومت کارروائی شروع کرے گی ۔ پیپلز پارٹی کے میر نادر خان مگسی نے کہا کہ ریاست کو اس معاملے کا فریق بننا چاہئے اور از خود کارروائی کرنی چاہئے ۔ ایم کیو ایم کے زبیر احمد خان نے کہا کہ حیدر آباد میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور سیوریج کے نظام کی تباہی کا نوٹس لیا جائے ۔ صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ حیدر آباد میں نئے فلٹر پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں ۔ کچھ سالوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ ٹریفک پولیس والوں نے موٹر وے پولیس جیسی وردی تو پہن لی ہے لیکن اس کے کام موٹر وے پولیس والے نہیں ہیں ۔ ان کے منہ میں پان اور گٹکا ہوتا ہے ۔ وہ غریب موٹر سائیکل والوں کو پانچ پانچ سو روپے جرمانے کر رہے ہیں ۔ وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا کہ قانون سب کے لیے ہوتا ہے ۔ میں ڈیفنس کے علاقے میں صبح جب نکلتا ہوں تو ٹریفک کا رش نہیں ہوتا ۔ سگنل بند ہوتا ہے تو میں رک جاتا ہوں جبکہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے سگنل توڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ وہ میرے بارے میں یہ سوچتے ہوں گے کہ کتنا ” چریا “ ہے ۔ سگنل پر رکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی جتنی خلاف ورزی موٹر سائیکل والے کرتے ہیں ، کوئی اور نہیں کرتا ۔ ایم کیو ایم کے محمد حسین خان کے نکتہ اعتراض پر وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جب بلدیاتی حکومتیں ہوتی تھیں تو یونین کونسلز کو دو لاکھ روپے ماہانہ فنڈز ملتے تھے لیکن اب ایک لاکھ روپے ماہانہ فنڈز ملتے ہیں ۔ اس لیے یونین کونسلز کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ٴْایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کا مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
=وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں حزب اختلاف سندھ ..
مظلوم فلسطینیوں کے مسئلے پر پوری دنیا میں سیاست ہو رہی ہے،بلال سلیم قادری
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی جانب سے (آج)کراچی پریس کلب میں عید ملن ہوگی
اسٹیل ملز انتظامیہ ٹاؤن شپ کے گیس کنکشن مستقل بنیادوں پر بحال کرے ،ْ منعم ظفر خان
چیئرمین لیاقت آباد ٹائون کی کلسٹر انچارج کے الیکٹرک سے ملاقات
قتل کے 46مقدمات درج ہوئے جس میں 27کیسز کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا ہے،آئی جی سندھ
کراچی،گھر سے کوچنگ کیلئے جانے والی 17 سالہ لڑکی لاپتہ، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی،نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کا آخری موقع
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
فری شپ قانون پرعمل نہ کرنے پررجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، محکمہ تعلیم سندھ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ