چار ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی اور نجکاری کیخلاف پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے احتجاج کا اعلان کردیا

پیر 23 فروری 2015 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان اسٹیل کے ملازمین اور انکے اہل خانہ چار ماہ سے تنخواہ کی محرومی کیوجہ سے شدید کسمپرسی کا شکار ہیں اور انکے جائز اور انسانی مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں وزارت خزانہ اور نجکاری کمیشن فوری مسئلہ حل کرے۔ ملازمین پاکستان اسٹیل بھر پور احتجاج کرتے ہوئے 25 فروری کی صبح جناح گیٹ پاکستان اسٹیل پر احتجاجی کیمپ منعقد ہوگااور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ․ یہ اعلان پاسلو کے جنرل سیکریٹری ظفر خان نے شفٹ گراؤنڈ پاکستان اسٹیل میں ملازمین کے بڑے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں کیا ․ ظفر خان نے مزید کہا کہ ملازمین کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کا ایک عرصہ سے لولی پاپ دیا جارہا ہے ․ مگر ECC ملازمین پاکستان اسٹیل کی تنخواہوں پر ابتک غور کرنے کیلئے تیا ر نہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ذریعے ملازمین کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ قو می ادارے کی نجکاری کا کڑوا گھونٹ پینے کیلئے تیار ہوجائیں․ مگر حکمران سن لیں کہ ادارے اور اسکے ملازمین کیخلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا․ اس احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاسلو کے صدر حاجی خان لاشاری نے کہا کہ صبر اور بر داشت کو ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے ․ پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین متحد ہیں اگر حق نہیں دیا گیا تو بھر پور تحریک کا آغا زکردیا گیا جسے مزید تیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسہ سے اکبر ناریجو، تنویر ایوب ، ملک جہانگیر، طارق اعوان، و دیگر نے بھی خطاب کیا․

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں