کراچی: سندھ میں تحفظ پاکستان کورٹ کا قیام

پیر 23 فروری 2015 16:38

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 فروری 2015ء) : سندھ میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت سندھ میں دو فوجی عدالتیں بھی قائم کر دی گئی ہیں دونوں فوجی عدالتیں ملیر کینٹ کے علاقے میں قائم کی گئی ہیں.فوجی عدالتوں کی سر براہی کرنل رینک کے افسران کریں گے.

(جاری ہے)

تحفظ پاکستان کورٹ خصوصی اختیارات کے تحت کیس کی سماعت کریں گی. عدالت نمبر ایک کی سر براہی لیفٹننٹ کرنل عرفان اشتیاق کریں گے جبکہ میجر فرخ اس عدالت کے پراسیکیوٹرہوں گے، عدالت نمبر 2 کی سر براہی لیفٹننٹ کرنل شفیق احمد کریں گے جبکہ اس عدالت کے پراسیکیوٹر میجر ذیشان ہوں گے. تحفظ پاکستان کی عدالت کے جج مشتاق لغاری کو تعینات کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں