صوبائی وزیر منظوروسان اپنی حکومت پربرس پڑے

پیر 23 فروری 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)سندھ کے وزیربرائے جیل خانہ جات وانٹی کرپشن منظور حسین وسان پیرکواپنی ہی حکومت پربرس پڑے اوروزیراعلی سندھ کے آبائی شہر خیرپورمیں پولیس اسٹیشن کو شاپنگ مال میں تبدیل کئے جانے کا انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

پیرکوسندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیربرائے جیل خانہ جات منظوروسان نے کہا کہ خیرپور میں تھانے کی قیمتی زمین شاپنگ پلازہ کے لیے فروخت کی گئی ہے، وزیراینٹی کرپشن کی حیثیت سے معاملے کی تحقیقات کراؤنگا۔

سیاسی صورتحال کے بارے میں منظوروسان نے کہا کہ اگست تک حالات میں اتارچڑھاؤآتا رہے گا،اچھے فیصلے بھی ہونگے اورکڑوی باتیں بھی۔انہوں نے پیش گوئی کی اس دفعہ سینیٹ چیئرمین نوازلیگ یا پیپلزپارٹی سے ہوگا۔ذوالفقارمرزا کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان کے بیانات پرایکشن لے لیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں