پاکستان میں خطے کے بعض ممالک کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں ، طلال چودھری

جمعرات 28 جنوری 2016 16:16

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں خطے کے بعض ممالک کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے۔ مقامی شادی ہال میں مسلم لیگی کارکنوں اور شہریوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اْنہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک گیس بحران میں مبتلا ہے اور اس کی بڑی وجہ گیس کی کمی اور شدید سرد موسم میں استعمال کا بڑھنا ہے۔

ملک میں ایل این جی کی فراہمی سے گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے حوالہ سے اْنہوں نے کہا کہ گاڑی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے جس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں شریک مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رائے حیدر علی کھرل نے کہا کہ صوبائی حکومت حساس تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاہم نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کریں۔

اْنہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لئے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے۔ طلال چوہدری اور رائے حیدر علی کھرل نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی خصوصی نشست پر یاسر رضا اعوان کا نام فائنل ہو چکا ہے تاہم چیئرمین ، وائس چیئرمین اور دوسری مخصوص نشستوں کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں