مو دی کا پاکستا ن آنا خو ش آئند ہے ، مسئلہ کشمیر اور پانی کے مسئلے کا حل کئے بغیر پاک بھا رت جھگڑا ختم نہیں ہو سکتا ، مو دی کے دورہ پاکستان سے برف پگھلی ہے ،دھا ند لی اور دھرنوں کی سیاست کر نیوالو ں کو عوام نے مسترد کر دیا ، دو نو ں ملکو ں کے وزرائے اعظم کی ملا قا ت خطے میں تر قی اور خوشحا لی لا ئے گی،ا سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صا دق کی زمیندا روں کاشتکا رو ں اور معززین علا قہ سے گفتگو

ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:04

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) ا سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صا دق نے کہاہے کہ مو دی کا پاکستا ن آنا خو ش آئند ہے ، مسئلہ کشمیر اور پانی کے مسئلے کا حل کئے بغیر پاک بھا رت جھگڑا ختم نہیں ہو سکتا ۔ مو دی کے دورہ پاکستان سے برف پگھلی ہے ،دھا ند لی اور دھرنوں کی سیاست کر نیوالو ں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کیو نکہ مو جو دہ حکو مت کی مو ثرپالیسیو ں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے زمیندا رو ں کاشتکا رو ں کو درپیش مسا ئل تر جیح بنیا دو ں پرحل کر نے کیلئے کو شا ں ہیں جس کے لئے وزیر اعظم کا کسان پیکج قا بل تحسین ہے ۔

بھا رتی وزیر اعظم کا دو رہ لا ہو ر خیر سگالی کا پیغام ہے دو نو ں ملکو ں کے سر برا ہان کی ملا قا ت خطے میں تر قی اور خوشحا لی لا ئے گی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ممبر قومی اسمبلی و پا رلیما نی سیکر ٹر ی طلال چو ہدری کے ہمرا ہ اپنے گا ؤ ں چک نمبر 107گ ب جڑا نوالہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دورے کے مو قع پر زمیندا روں کاشتکا رو ں اور معززین علا قہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔

ایاز صا دق نے کہا دھا ندلی کا رو نا رو نے وا لوں کو میرے حلقہ کی با شعو رعوام نے تین مرتبہ مسترد کر کے ثابت کیاہے کہ وہ ن لیگ کے سا تھ ہیں ،سندھ حکو مت اور رینجر کے اختیارات کا مسئلہ جلد حل کر لیاجا ئے گا کیو نکہ وزیر اعظم پاکستان جلد کراچی کا دو رہ کریں گے۔ پیپلز پا رٹی فرینڈلی اپو زیشن نہیں ہے مسا ئل کو اسمبلی میں پیش کرتے رہتے ہیں ۔

مڈل گر لز طا لبات کے سکول کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہا نی کر وا ئی ۔سردار ایاز صادق نے چینی وفد کیسا تھ ملا قا ت کی ۔جنہو ں نے تجا رتی امو ر اور زراعت کو ترقی دینے کیلئے اپنے مفید مشورے دیے ۔ انہو ں نے کہا پاکستان کی زمین بہت زر خیز ہے جو سو نا اگلتی ہے چینی وفد نے مقا می زمیندا ر کا شتکا رو ں چیئرمین یو نین کو نسل طاہر محمود ، محمد اکرم کے ہمراہ (جسٹس ریٹا ئرڈ ) سر دار اقبال کے فا رم ہا ؤ س میں کینو ں کے با غا ت کا دو رہ کیا ۔

اس مو قع پر وفاقی پا رلیمانی طلال چو ہدری نے سپیکر قو می اسمبلی کے ہمراہ معززین علاقہ کو یقین دلا یا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے د و رہ جڑا نوا لہ کے دو ران تحصیل جڑا نوالہ کومو ٹر وے سے منسلک کر نے کا جو وعدہ کیا تھا پورکرد یا ہے جس کے لئے اربو ں رو پے کی گرا نٹ جا ری کر دی گئی ہے بہت جلد جڑا نوالہ کو کرا چی مو ٹر وے کیسا تھ ملا یا جا ئے گا جس سے علا قہ میں ترقی اور خو شحالی آئے گی جڑا نوالہ کو ضلع بنا نے کا جو وعدہ کیا تھا وہ جلد پو را ہو جا ئیگا ۔

قبل ازیں اسپیکر قو می اسمبلی سردارایا ز صا دق کی اہلیہ اور بچو ں نے ممبر قو می اسمبلی طلال چو ہدری کے اہل خا نہ کے ہمرا ہ فا رم ہاؤس میں پنجا ب کے دیسی اور روائتی کھا نو ں سے خو ب لطف اٹھا یا اس موقع سکیو رٹی کے سخت انتظا ما ت کئے گئے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں