جڑانوالہ،جائیداد کا تنازعہ، سفاک بھتیجے نے چچا اور چچی کو قتل کردیا

جمعرات 17 دسمبر 2015 11:21

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) جڑانوالہ کے نواحی علاقے ستیانہ میں جائیدادکے تنازعہ پرسفاک بھتیجے نے سگے چچا اورچچی کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم خضر حیات کا اپنے چچا کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا تاہم بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سفاک بھتیجے نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ چچا کے گھر پر دھاوا بول دیا اور چچا اور چچی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضرحیات نے اپنی چچی حلیمہ بی بی کو گلا دبا کر اور چچا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں