جڑانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں جلنے والی4 بچوں کی ماں ہسپتال میں دم توڑ گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 15:57

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء)جڑانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں جلنے والی4 بچوں کی ماں اسپتال میں دم توڑ گئی۔جڑانوالہ کے نواحی علاقے کھڑریانوالہ میں شکیلہ بی بی کا اپنے شوہر حفیظ الرحمان سے اکثر جھگڑ ا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس کے شوہر نے چند روز قبل مبینہ طور پر شکیلہ پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی۔ شکیلہ کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال ، پھر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس نے شکیلہ کی موت کے بعد اس کے شوہر حفیظ الرحمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں