جڑانوالہ: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں تصادم ، گاڑی پر پتھراو کے نتیجے میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری زخمی ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 11:09

جڑانوالہ:  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں تصادم ، گاڑی پر پتھراو کے نتیجے میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری زخمی ہو گئے

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : بلدیاتی الیکشن سے قبل پنجاب کی تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں، سیاسی قوت کے مظاہرے کے دوران ہی نواحی علاقے جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان میں تصادم ہو گیا، دونوں جماعتوں کے کارکنان اور حامیوں نے ایک دوسری کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، جس کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ن لیگی رہنما اور رکن اسمبلی طلال چوہدری کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا . گاڑی کے شیشے ٹوٹنے پر طلال چوہدری کو خراشیں بھی آئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے. پولیس نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا.

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں