کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں کھیل کے میدان میں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، آصف اقبال نیازی

جمعرات 19 جنوری 2017 11:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد کے ڈائریکٹر آصف اقبال خان نیازی نے کہا ہے کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں جاری 13ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور کیمپ کمانڈنٹ محمد رمضان قصوری اور ٹیم کوچ سرفراز احمدبھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اورکھیلوں کے ذریعے ایک، دوسرے کے رابطہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

13واں ویسٹ ایشیاء بیس کپ 25 فروری سے یکم مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے بیس بال گرائونڈ پر کھیلا جائے گا جس میں پانچ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران ، سری لنکا، نیپال اور عراق شامل ہیں، اس وقت تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 33 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں پاکستان واپڈا کے محمد عثمان، عمیر امداد بھٹی، سمیر زاور، سید امین آفریدی، ارشد خان، فضل الرحمن، محمد وسیم، طاہر محمود اور عبدالرحمن، پاکستان آرمی کے محمد زوہیب، ارسلان جمشید، توصیف، فقیر حسین، احسان اللہ، عارف حسین، عنایت اللہ خان، رضوان کریم، رفیع اللہ، مجید، عبداللہ عبدالرحمن، محمد ریاض، عتیق اور عاطف حسین، پاکستان پولیس کے طارق نسیم اور سید درحسین، ہائرایجوکیشن کمیشن کے محسن جمیل، عمر فاروق، ذیشان رشید اور محمد اسامہ، پنجاب کے طارق حسین، علی رضا، صدام حسین اور نعمان ذوالفقار شامل ہیں، کوچنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں