الائیڈ بینک کا خالص منافع 15.31ارب روپے ہو گیا

جمعرات 11 فروری 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) گزشتہ سال 2015ء کے دوران الائیڈ بینک لمیٹڈ کا خالص منافع 15.31ارب روپے رہا ہے ۔ بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2014ء کے دوران بینک کو 15.20ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کیلئے بینک کی فی حصص آمدنی 13.37روپے رہی ہے جبکہ سال 2014ء کے دوران بینک کو 13.28روپے فی حصص آمدنی ہوئی تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28 مارچ 2016ء کو کمپنی کے ممبر رجسٹر میں درج حصہ داروں کیلئے 1.75روپے کے کیش ڈیوڈینڈ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں