اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں‌ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 10:48

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں‌ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) :وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے. بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ صبح 7بجے سے جاری ہے جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ پولنگ شروع ہو تے ہی سیکرٹری الیکشن کمیشن جی 6میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو ہرطرح کی سہولت دینے کی کوشش کی ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کے لیےپولنگ اسٹیشن کی تلاش آسان بنا دی جس کے لیے الیکشن کمیشن نےووٹرز کو تکلیف سے بچانے کیلئے تمام 640 پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل میپ کے ساتھ منسلک کردیا ہے، انٹر نیٹ کی مدد سے ووٹر پولنگ اسٹیشن کا مقام اور اس کا دروازہ تک دیکھ سکیں گے ۔ وفاقی دارالحکومت میں آج 6 کاھ 76 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز آج اپنا ووٹ استعمال کریں گے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں